Dec ۳۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • سی پیک منصوبے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم

سی پیک سے پاکستانی عوام کیلئے 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں

چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کی کل سرمایہ کاری 18.9 ارب ڈالر ہے۔ سی پیک کے 20 مزید منصوبے پائپ لائن سے متعلق ہیں جن میں توانائی، انفرا سٹرکچر اور گوادر پورٹ کے بڑے شعبے بھی شامل ہیں۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ پانچ برس میں سی پیک کے گیارہ منصوبے مکمل جبکہ گیارہ پر کام جاری ہے، پاکستانیوں کیلئے 75 ہزار نوکریاں پیدا کیں، اس کے علاوہ توانائی کے سات پراجیکٹس سے چھ ہزار نو سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

منصوبے کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ سی پیک سے پاکستانی عوام کیلئے 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں جبکہ 2015ء سے 2030 تک 7 لاکھ نوکریاں پیدا کی جائیں گی۔

 

ٹیگس