Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر پیر کو سماعت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا-

العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے برطرف کرنے کے بعد تیسری بار دائر کی گئی ہے-

قبل ازیں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف یکم جنوری اور تین جنوری کو اپیل دائر کی گئی تھی جس میں نوازشریف کی سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی اپیل کی گئی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے درخواست کو نامکمل قرار دے کر واپس کر دیا تھا-

احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں گذشتہ چوبیس دسمبر کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی البتہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا تھا-