Jan ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کا کرپشن کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کا عزم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف اپنی حکومت کے اقدامات کو موثر اور کارساز قرار دیا ہے۔

نمل کالج یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے بڑی کمپنیاں ملک چھوڑ گئی تھیں لیکن اب ملک میں سرمایہ واپس آرہا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر اپنے پیشرو حکمرانوں پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کے اربوں روپے چوری کیے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سے مالی اور انتظامی بدعنوانیوں کے خلاف اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔