نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مسترد کردی ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نوازشریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ جو میڈیکل رپورٹیں جمع کرائی گئی ہیں ان کے مطابق نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے - اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جس وقت یہ فیصلہ سنایا اس وقت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مسلم لیگ نون کے متعدد مرکزی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی - عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے یہ کیس غیر معمولی حالات کا نہیں ہے - فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں تاہم اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے- انہوں نے کہا اس سلسلے میں اپیل کریں گے اور مزید قانونی راستوں کو اپنایا جائے گا - نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی کی سزا ہوئی ہے -