مائیک پومپیو کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i346119-مائیک_پومپیو_کے_بیان_پر_پارلیمنٹ_کا_مشترکہ_اجلاس_بلانے_کا_مطالبہ
پاکستان کی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے اپنے ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • مائیک پومپیو کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

پاکستان کی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے اپنے ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے امریکی مائیک پومپیو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔
مائیک پومپیو نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کے جوہری پروگرام کے پھیلاؤ کو امریکی سیکورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

پومپیو نے اپنے اس انٹرویو میں پاکستان پر دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے الزامات کا بھی اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کے سابق چیرمین سینیٹ اور اپوزیشن رہنما رضا ربانی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان انتہائی تشویشناک ہے اور اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے مائیک پومپیو کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ عوام کو اس بارے میں اعتماد میں لیا جا سکے۔