تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i346338-تھرپارکر_میں_غذائی_قلت_اور_وبائی_امراض_سے_بچوں_کی_ہلاکتیں
تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی ہلاکتیں

تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3 بچوں کی ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 42 جبکہ رواں سال 172 تک پہنچ گئی ہے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں ابھی بھی62 بچے زیر علاج ہیں۔