Apr ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • نیب اور حمزہ شہباز کے حامیوں کے درمیان تصادم

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب کی ٹیم نے سنیچر کو ایک بار پھر صوبہ پنجاب کے حزب اختلاف کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جبکہ حمزہ شہباز کے سیکریٹری نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ حمزہ شہباز کو کسی بھی حالت میں گرفتار نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر سنیچر کو ایک بار پھر نیب نے چھاپہ مارا ہے ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حمزہ شہباز کے سیکریٹری نے اعلان کردیا ہے کہ کسی صورت حمزہ شہباز کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔
حمزہ شہباز کےسیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز دہشت گرد نہیں جو اس طرح سے انہیں گرفتار کیا جائے ۔
آخری اطلاع ملنے تک نیب کی ٹیم اور پولیس اہلکاروں نے میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے رکھا تھا جبکہ وہاں مسلم لیگ نون کے کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ نیب کی ٹیم کے ساتھ مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی ہاتھا پائی کی بھی خبریں موصولو ہوئی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اپنی رہائش گاہ پر نیب کے چھاپے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔