پشاور: دہشتگردوں کے خلاف آپریشن5 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i347572-پشاور_دہشتگردوں_کے_خلاف_آپریشن5_دہشت_گرد_ہلاک
دہشت گرد تین منزلہ عمارت میں پناہ لئے ہوئے ہیں جہاں سے وہ مورچہ بند کر سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۶ Asia/Tehran
  • پشاور: دہشتگردوں کے خلاف آپریشن5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد تین منزلہ عمارت میں پناہ لئے ہوئے ہیں جہاں سے وہ مورچہ بند کر سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرپشاورمیں سیکیورٹی فورسز کا حیات آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ 14 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد اورایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔

سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کے مطابق جاری آپریشن اپنے آخری مرحلے میں ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے اطراف کے علاقوں کو کلیئر کرا لیا ہے جب کہ دہشت گرد جس مکان میں موجود ہیں اس کی بالائی منزل پر آپریشن جاری ہے۔