مجھے آزادی سے گھومنے پھرنے دیا جائے: پاکستان کے ایٹم بم کے بانی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i348105-مجھے_آزادی_سے_گھومنے_پھرنے_دیا_جائے_پاکستان_کے_ایٹم_بم_کے_بانی
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۹ Asia/Tehran
  • مجھے آزادی سے گھومنے پھرنے دیا جائے: پاکستان کے ایٹم بم کے بانی

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی ہے کہ میری چٹھی کو درخواست سمجھ کر اوپن کورٹ میں سماعت کی جائے اور درخواست کی سماعت پر مجھے بھی پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے درخواست میں کہا ہے کہ میری نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے اور مجھ سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی، تعلیمی اداروں میں جانے اور وہاں لیکچر دینے کی اجازت دی جائے۔