May ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

پاکستان سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی، ضمانت میں توسیع اور علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں العزیزیہ ریفرینس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کی معطلی اور ضمانت میں توسیع کی درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ اس رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی درخواستوں کی سماعت، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چھبیس مارچ کو عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی ، ضمانت میں توسیع اور علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت کی اپیل کی تھی جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے مسترد کردیا ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو طبی بنیادوں پر چھے ہفتے کی ضمانت دی تھی جس کی مدت سات مئی کو ختم ہورہی ہے ۔