May ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • امن کے بارے میں عمران خان اور اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں افغانستان کا بحران اس ملک کے عوام کی خواہشات کی بنیاد پر حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں پاکستان کے وزیراعظم نے افغانستان میں جنگ کا سلسلہ طویل ہونے کو اس ملک کے نقصان میں قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ پاکستان، گذشتہ کئی عشروں سے افغانستان میں جاری بدامنی سے متاثر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔عمران خان نے افغانستان کے صدر کو اسلام آباد کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ پاکستان افغانستان کو اپنا برادر ملک سمجھتا ہے اور افغانستان پاکستان کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان ٹیلیفون پر یہ گفتگو ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر پائی جانے والی کشیدگی سفارتی سطح پر بھی کشیدگی بڑھنے کا باعث بنی ہے۔