معاشی مشکلات آئندہ تین مہینے میں حل ہو جائیں گی، عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ تین مہینے کے اندر ملک کی بہت سی معاشی مشکلات حل ہو جائیں گی۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بدحال معاشی صورت حال پر حزب اختلاف کے اعتراض کے جوا ب میں کہا ہے کہ آئندہ تین مہینوں کے دوران پاکستان معاشی بحران سے باہر نکل جائے گا اور ترقی و پیشرفت کا راستہ طے کرنا شروع کر دے گا-
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دور کی معاشی مشکلات گذشتہ دس برسوں کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے دور اقتدار میں معیشت پر توجہ نہ دیئے جانے کا نتیجہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ قوم کو متحد ہونا ہوگا تاکہ معاشی بحران پر قابو پایا جاسکے- انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے کم سے کم یہ کریں کہ وہ ڈالر نہ خریدیں-
واضح رہے کہ پچھلے ہفتوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپئے کی قدرمیں غیر معمولی حدتک کمی آئی ہے۔