Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • دس سال میں پاکستان پر قرضہ کئی ارب روپے بڑھا، عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ چھے سے تیس ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کہا ہم سالانہ چار ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، ان چار ہزار میں سے دو ہزار ارب روپے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلے جاتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہو سکتے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم ٹیکس نہیں دیں گے تو پاکستانی، کبھی عظیم قوم نہیں بن سکیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ قوم میں جذبہ آ گیا تو ہم ہر سال دس ہزار ارب روپے اکٹھا کر سکتے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم نے قوم سے ٹیکس ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکس نہیں دیں گے تو اپنے ملک کو اوپر نہیں لے جا سکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ایجنسیوں کے پاس معلومات ہیں کہ کس کے پاس بے نامی اکاؤنٹ ہے یا بے نامی جائیدادیں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کے پاس وہ اطلاع بھی ہے جو پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاہدے ہوئے ہیں، باہر ملکوں میں پاکستانیوں کے اثاثوں کی معلومات آرہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی تیس جون تک باہر پڑا اپنا پیسہ ڈکلیئر کریں۔