نوازشریف کو کوئی خطرناک بیماری نہیں، نیب کا جواب
پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو کسی بیماری سے خطرہ لاحق نہیں ہے۔
یہ بات قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کیے گیے جواب میں کہی گئی ہے۔نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ نواز شریف کی صحت مستحکم ہے اور میڈیکل رپورٹ بھی اس بات کی طرف اشارہ نہیں کرتی کہ درخواست گزار کی جان کو کوئی خطرہ ہے۔نیب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیماری کا بہانہ صرف نواز شریف کو جیل سے رہا کرانے کے لیے گھڑا گیا ہے اور عدالت کو اس قسم دعوے کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔قومی احتساب بیورو نے عدالت سے درخواست کی ہے وہ ایسے بہانے تراشنے والوں پر مالی جرمانہ عائد کرے۔قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کی جانب سے رہائی کے لئے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی جس میں خطرناک بیماری کا عذر پیش کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔پاکستان کے سابق وزیراعظم کو مالی بدعنوانیوں کے الزامات میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔