Jun ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے نواز شریف کی درخواست نامنظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی رپورٹ کو مبہم قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے کوٹ لکھپت جیل انتطامیہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا اور طبی رپورٹ کو مبہم قرار دیتے ہوئے درخواست ضمانت کو خارج کر دیا-

واضح رہے کہ نوازشریف کی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست کی استدعا کی گئی تھی-

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز دینے والے غیر ملکی معالج کی رائے پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا-

عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو فراہم کی جانے والی طبی سہولت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ درخواست گزار کا بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کیا جائے-