لائن آف کنٹرول پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i353682-لائن_آف_کنٹرول_پر_فائرنگ_2_افراد_جاں_بحق
ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے متعدد افراد مارے گئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۳:۲۵ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ  2 افراد جاں بحق

ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے متعدد افراد مارے گئے ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے شہری آبادی کو مارٹر ٹینک گائیڈڈ راکٹس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 61 سالہ حسن دین اور 75 سالہ لعل محمد مارے ہوگئے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں اور دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ کی وجہ سے اب تک کئی فوجی اہلکاراورعام شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔