ایل او سی پر فائرنگ 2 اموات
Aug ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ سے بچی سمیت 2 شہری مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیکرون سیکٹر پرفائرنگ کی جس کے باعث بچی سمیت دو شہری مارے گئے، بچی کی عمر تین سال اور نام نوشین جبکہ شہری کی عمر 45 سال اور نام عبدالجلیل ہے۔
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 3 گھر تباہ ہوئے اور 3شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرایل او سی پرفائرنگ شروع کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔