Sep ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  •  عرب اسلامک سربراہی اجلاس: وزیراعظم پاکستان کی امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

پاکستان کے وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کو قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔

شہباز شریف نے قطر کی جانب سے سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔ امیر قطر نے پاکستان کے وزیراعظم کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر روکی جائے اور مسلم امہ کو اتحاد و یکجہتی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

ٹیگس