کشمیر کے بارے میں ایران کے اصولی موقف کی قدردانی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i354254-کشمیر_کے_بارے_میں_ایران_کے_اصولی_موقف_کی_قدردانی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی قدردانی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • کشمیر کے بارے میں ایران کے اصولی موقف کی قدردانی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی قدردانی کی ہے۔

 پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے کشمیری عوام کی ٹھوس حمایت کر رہا ہے۔ 
 اس سے پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کشمیری عوام کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی تعریف کی تھی۔  
ہندوستان کی مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حالیہ فیصلے سے کشمیر کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔
کشمیر کے عوام اس علاقے کی سرنوشت کے تعین کے لیے اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدآمد کا مطالبہ کر رہے  ہیں۔