پاکستان میں محرم اور سیکورٹی کے انتظامات
پاکستان کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ع اور آپ کے اصحاب باوفا کی عزاداردی کا سلسلہ جاری ہے -
عزاداری کے پروگراموں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے بعض بڑے شہروں اور حساس مقامات پر عزاداروں کے سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے میں مقامی حکام کی مدد کی غرض سے فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے-
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ منگل سے کراچی ، کوئٹہ اور بعض بڑے اور حساس شہروں میں موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی-
پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ محرم کربلا میں امام حسین ع اور آپ کے اصحاب باوفا کے ایثار و قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ مسلمانوں کے لئے اسلامی تعلیمات کی پیروی ، حق کے لئے جدوجہد اور طاغوتی طاقتوں سے بیزاری سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں ہے-
واضح رہے کہ ماضی میں دہشتگرد گروہ محرم کے دنوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں منجملہ کوئٹہ ، لاہور ، راولپنڈی ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداران سیدالشہداء پر دہشتگردانہ حملے کرتے رہے ہیں-