پاکستان کے سابق وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل
Sep ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
پاکستان کے سابق وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے- اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دیے ۔ گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر بیس گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ اٹھارہ پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت چوبیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔