پاک و ہند میں ادویات اور طبی آلات کی تجارت پرعائد پابندی ختم
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i354414-پاک_و_ہند_میں_ادویات_اور_طبی_آلات_کی_تجارت_پرعائد_پابندی_ختم
پاکستان کی حکومت نے ہندوستان سے ادویات اور طبی آلات کی تجارت پرعائد پابندی ختم کردی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۳:۳۵ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں ادویات اور طبی آلات کی تجارت پرعائد پابندی ختم

پاکستان کی حکومت نے ہندوستان سے ادویات اور طبی آلات کی تجارت پرعائد پابندی ختم کردی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کیے جانےکے بعد پاکستان نے ہندوستان سے طبی آلات اور ادویات کی مد میں تجارت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اب حکومت نے یہ پابندی ختم کردی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے اس ضمن میں دو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں ترامیم کردی گئی ہیں اور اب پاکستان سے پہلے کی طرح ادویات و طبی آلات ہندوستان درآمد اور برآمد کیے جاسکیں گے۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔