مولانا فضل الرحمن نے دھمکی دیدی، پورا ملک جنگ کا میدان ہوگا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i355995-مولانا_فضل_الرحمن_نے_دھمکی_دیدی_پورا_ملک_جنگ_کا_میدان_ہوگا
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہلا پڑاؤ ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۹ Asia/Tehran
  • مولانا فضل الرحمن نے دھمکی دیدی، پورا ملک جنگ کا میدان ہوگا

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہلا پڑاؤ ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورا ملک جنگ کا میدان ہوگا یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں، نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے، پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب اسلام آباد کی جانب جائیگا اور انسانی سیلاب سے حکمران تنکے کی طرح بہہ جائیں گے۔