Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت پر تشویش کا اظہار

پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ملک کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھرگرنا شروع ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے بھی کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پچپن ہزار سے اڑتیس ہزار پر آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ کی فوری تشخیص نہ ہونے سے نواز شریف کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔نوازشریف کے علاج میں معالجین کو مزید طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انتہائی نگہداشت کے باوجود نواز شریف کی صحت میں بہتری نہیں آرہی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود نواز شریف کی صحت میں بہتری نہ آنے پر پریشان کن سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔