Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی یقین دھانی

مسلم لیگ نون نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہونے کی وجہ سے وہ اب تک علاج کے لئے باہر نہیں جاسکے ہیں، جبکہ گورنر پنجاب نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ میاں صاحب کا نام پیر کو ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام آج بروز پیر ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔
لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔
چودھری محمد سرور نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ہم ان کی صحت کو سیاست میں نہیں لائیں گے۔ 
واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اس سے پہلے کہا تھا کہ آج نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہونے والے تھے لیکن ان کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روانگی منسوخ ہو گئی۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق اطلاع وہ خود پارٹی کے ترجمان کی حیثیت سے دیں گی یا میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان دیں گے۔