Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پیچیدہ ہے، وزیر قانون

سابق وزیراعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے کا جائزہ لینے کی غرض سے پاکستانی کابنیہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا معاملہ پیچیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی احستاب بیورو اور اسی طرح درخواست گزار شہباز شریف سے کچھ دستاویزات طلب کیے تھے تاہم وہ مکمل تیار نہ تھے۔فروغ نسیم نے کہا کہ معاملہ اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک دستاویزات مکمل نہیں ہوجاتیں، انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج رات ساڑھے نو بجے ہوگا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں فیصلے کی توقع ہے۔قابل ذکر ہے کہ کرپشن کے الزام کا سامنا کرنے والے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو گزشتہ ماہ جیل سے اسپتال اور پھر ان کے گھر جاتی امرا منتقل کیا گیا تھا۔