الطاف حسین نے ہندوستان سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i358071-الطاف_حسین_نے_ہندوستان_سے_سیاسی_پناہ_کی_درخواست_کردی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بانی الطاف حسین نے ہندوستان سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  •  الطاف حسین نے ہندوستان سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بانی الطاف حسین نے ہندوستان سے سیاسی پناہ کی درخواست کردی ہے۔

پاکستان کی ڈان نیوز ویب سائٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الطاف حسین نے اپنی اس تقریر میں کہا ہے کہ اگر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ہندوستان آنے کی اجازت اور سیاسی پناہ دے دیں تو وہ فوری طور پر ہندوستان پہنچ جائیں گے ۔ انھوں نے اپنی اس درخواست میں کہا ہے کہ ان کے دادا اور دادی کے ساتھ ہی ہزاروں رشتے دار ہندوستان میں ہی مدفون ہیں وہ ان کی قبروں پر فاتحہ بھی پڑھنا چاہتے ہیں ۔الطاف حسین نے اس درخواست میں وعدہ کیا ہے کہ اگر ہندوستان نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو سیاسی پناہ دے دی تو وہ کسی بھی طرح کی سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق الطاف حسین کی یہ تقریر رواں ماہ کی نو تاریخ کو سماجی رابطوں پر جاری کی گئی ہے۔