عمران خان کا پاک ایران سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i358788-عمران_خان_کا_پاک_ایران_سرحدی_مارکیٹوں_کی_تعمیر_پر_زور
پاکستان کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر میں تیزی پر زور دے دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کا پاک ایران سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر پر زور

پاکستان کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر میں تیزی پر زور دے دیا ہے

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ سرحد پر چار مارکیٹیوں کی تعمیر کے منصوبے پرجلد عملدرآمد شروع کرے۔ انہوں نے پاکستان کی وزارت تجارت پر زور دیا کہ سرحدی مارکیٹیوں کی تعمیر کے منصوبے کو طے  شدہ مدت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ زاہدان میں پاک اور ایران کے مشترکہ سرحدی کمیشن کے حالیہ اجلاس میں چار سرحدی مارکیٹوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ان میں دو مارکیٹیں پاکستانی علاقے میں اور دو ایرانی علاقے میں قائم کی جائیں گی ۔