خاندانی سیاست پر عمران خان کی تنقید
Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خاندانی سیاست کو جمہوریت کے منافی قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خاندانی سیاست جمہوریت کی نفی کرتی ہے۔ انھوں نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب اصولوں اور ویژن پر سمجھوتہ کرلیا جائے ، تو مسلسل سقوط اور زوال کا سامنا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں میرٹ کے نظام پر عمل ہوتا رہا، پاکستانی عوام پر اعتماد رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ساٹھ کے عشرے میں پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے شروع ہوئے لیکن پھر میرٹ کا نظام گرنے لگا جس سے پاکستان کو بھی نقصان پہنچا۔انھوں نے ویژن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویژن جتنا بڑا ہوگا، کامیابی بھی اتنی ہی بڑی ہوگی۔