Dec ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں القاعدہ کا میڈیا سیل بے نقاب، پانچ گرفتار

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ پنجاب میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور آئی ایس آئی نے گوجرانوالہ میں مشترکہ آپریشن کے دوران القاعدہ کے بر صغیر کے خفیہ میڈیا سیل کا پتہ لگانے کے بعد اس پر چھاپہ مارا اور پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شدہ گان میں القاعدہ کے میڈیا سیل کا انچارج عاصم اکبر اور گھات لگا کر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار احمدالرحمان بھی شامل ہے۔سیکورٹی اداروں کی جانب سے القاعدہ کے میڈیا سیل پر چھاپے اور پانچ دہشت گردوں کی گرفتاری کو اتنہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں میڈیا کے آلات، دہشت گردی کی مالی معاونت کے فنڈز، خود کش جیکٹس، دھماکا خیز مواد اور مہلک ہتھیار برآمد کیے گئے۔کہا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ گروہ آئندہ چند روز کے دوران سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔