ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستانی وزارت خارجہ میں طلب
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i360546-ہندوستان_کے_ڈپٹی_ہائی_کمشنر_پاکستانی_وزارت_خارجہ_میں_طلب
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات ہندوستان کےڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۴:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستانی وزارت خارجہ میں طلب

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات ہندوستان کےڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق پاکستان کا دعوی ہے کہ ہندوستان کی فوج نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے سبب اس نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کر کے اپنے ایک عام شہری کے مارے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیا کے امور کے ڈائریکٹر جنرل زاہد حافظ چوہدری نے کہا کہ ہندوستان کی فوج کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جانا کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے اور اس قسم کے اقدامات علاقے کے امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ایک دوسرے پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔ دوہزار تین میں ہندوستان اور پاکستان نے جنگ بندی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے مگر اب تک دونوں ممالک بارہا ایک دوسرے پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کر چکے ہیں۔