نیا نیب قانون لانے کے لئے حکومت پاکستان کو تین مہینے کی مہلت
Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکومت کو تین مہینے کے اندر نیب کا نیا قانون لانے کا حکم دیا ہے
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب آرڈیننس کی شق پچیس اے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکومت کو تین مہینے کے اندر نیب کا نیا قانون لانے کا حکم دیا ہے - واضح رہے کہ دوہزار سولہ میں اس وقت کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے انیس سو ننانوے کے نیب آرڈیننس کی شق پچیس اے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سبھی متعلقہ عہدیداروں سے جواب طلب کیاتھا - بدھ کو نیب آرڈیننس کی شق پچیس اے پر از خود نوٹس کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا ہے ہم توقع کرتےہیں کہ حکام نیب قانون سے متلعق مسئلے کو حول کرلیں گے - عدالت نے نیب قانون لانے کے لئے حکومت کو تین مہینے کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر اس عرصےمیں مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت قانون اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے کیس کا فیصلہ کرے گی -