ایران و پاکستان کے مابین گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i361083-ایران_و_پاکستان_کے_مابین_گیس_پائپ_لائن_ترمیمی_معاہدے_پر_دستخط
وزارت توانائی نے سینیٹ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحریری جواب دیا ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے مابین گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط

وزارت توانائی نے سینیٹ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحریری جواب دیا ۔

پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام ایران پر امریکی پابندی کے باعث رک گیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو منصوبہ مکمل کرنے کے لیے مزید 5 سال کا عرصہ دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت توانائی کا بحران ہے اور ایران کی گیس پاکستان کو اس بحران سے نکال سکتی ہے تاہم امریکہ نے پاکستان پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سےدباو ڈالا جس کی وجہ سے پاکستان اس منصوبے سے پیچھے ہٹ گیا جس کی وجہ سے اس ملک کے عوام کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔