پاکستان میں رکن اسمبلی کی گرفتاری
Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے رہنماؤں اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بھی گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ پندرہ دوسرے مظاہرین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں میر علی، ٹانک، میرانشاہ اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں بھی پی ٹی ایم سربراہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے تاہم کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ منظور پشتین کو گزشتہ روز پشاور کے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا واضح رہے کہ منظور پشتین کو گزشتہ روز پشاور کے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کرکے چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جس کے خلاف اکیس جنوری کو ایف آئی درج کی گئی تھی۔