آئی ایم ایف نے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان پر ٹیکسوں میں اضافے کے لیے دباؤ میں اضافہ کرعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان پر ٹیکسوں میں اضافے کے لیے دباؤ میں اضافہ کردیا ہے۔
آئی ایم ایف کے عہدیداروں نے جو پچھلے ایک برس سے قرضوں کی ادائیگی کے بہانے پاکستان کے مختلف اقتصادی شعبوں میں مداخلت کی کوشش کرتے رہے ہیں، ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جو پاکستان میں گرانی میں ہوش ربا اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈز نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی تین سو راب روپے کی سب سیڈی بھی ختم کردی جائے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر چھے ارب ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے جس میں سے ایک ارب چارسو چالیس میلن ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہوچکی ہے۔اکثر اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف سے لیا جانے والا قرضہ پاکستانی حکومت کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔