Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں سافٹ ویئر سٹی بنانے کا پروگرام : وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سافٹ ویئر سٹی بنایا جائے گا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارات میں اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آئی ٹی سافٹ ویئر کی اکسپورٹ بڑھانے کا جائزہ لیا گیا اور ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نیٹ ورک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس اجلاس میں اسلام آباد میں چالیس ایکڑ زمین پر سافٹ ویئر سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سافٹ ویئر سٹی میں لوکل سافٹ ویئر کمپنیوں کو سہولتیں دی جائیں گی ۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس اجلاس سے خطاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آئی ٹی کو ملک کا مستقبل قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے لاکھوں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے اور ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے ۔