امیروں کے بجائے غریبوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم لائی جائے، بلاول بھٹو زرداری
Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر نا اہلی کا الزام عائد کیا ہے۔
لاھور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے اور سب جانتے ہیں کہ مہنگائی میں کس قدر اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایماندار وزیراعظم آنے کے بعد کرپشن کیوں اضافہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدہ ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت امیر طبقے کو ایمنسٹی فراہم کرتی ہے جبکہ ہماری خواہش ہے کہ چھوٹے تاجر اور غریب عوام کے لیے بھی ایمنسٹی اسکیم لائی جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ دوبارہ معاہدہ کرکے واپس آئیں جو پاکستان اور اس کی معیشت کے لیے سود مند ہو۔