Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • افغان امن معاہدے میں پاکستان کے کردار پر تاکید

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اسلام آباد کے کردار پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان امن معاہدے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان امن معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط پاکستان کی موجودگی میں ہوں گے کیونکہ پاکستان کے بغیر ان معاملات کا آگے بڑھنا ممکن نہیں تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے اور ہمیں امید ہے کہ افغان میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے عوام جنگ سے تنگ آچکے ہیں اور انہیں امن و سکون کی ضرورت ہے۔ 
پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تنہا افغانستان کی جنگ ختم کرنے پر قادر نہیں ہے اور اس کے لیے دنیا کے تمام ملکوں خاص طور سے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔