پنجاب حکومت کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلا پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں ، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے مسئلے کا جائزہ لیا گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق اس مسئلے پر تبادلہ خیال کے بعد کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع کی موافقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بورڈ اور کمیٹی کو مطلوبہ رپورٹیں پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔صوبہ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے صوبائی کابینہ کی میٹنگ کے بعد کہا کہ میاں نواز شریف سولہ ہفتے گزرجانے کے بعد بھی کسی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی رپورٹوں غیر اطمینان بخش بتایا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قانونی، اخلاقی اور طبی کسی بھی بنیاد پر ان کی ضمانت میں توسیع کی منظوری نہیں دی جاسکتی۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف طبی بنیادوں پر جیل سے ضمانت ملنے کے بعد لندن چلے گئے تھے اور وہیں مقیم ہیں ۔ نواز شریف کے ہمران ان کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف میں شہباز شریف بھی ان کی تیمار داری کے لئے لندن میں ہی مقیم ہیں ۔