کورونا کے خوف سے پاکستانی سرحدیں بند
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i363331-کورونا_کے_خوف_سے_پاکستانی_سرحدیں_بند
حکومت پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی تمام سرحدیں چودہ دنوں تک کے لئے بند کر دی ہیں ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • کورونا کے خوف سے پاکستانی سرحدیں بند

حکومت پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی تمام سرحدیں چودہ دنوں تک کے لئے بند کر دی ہیں ۔

حکومت پاکستان نے سنیچر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس حکمنامے پر سولہ مارچ سے عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اکتیس  تک پہنچ گئی ہے جس میں ایک وہ خاتون بھی شامل ہے جو امریکا سے اسلام آباد پہنچی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں مزید دو کیسیز سامنے آئے ہیں جن میں ایک بیس سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔