ہندوستان سے 193 پاکستانیوں کی وطن واپسی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i365635-ہندوستان_سے_193_پاکستانیوں_کی_وطن_واپسی
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بنا پر ہندوستان سے پاکستان کے ایک سو ترانوے مزید شہری واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان سے 193 پاکستانیوں کی وطن واپسی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بنا پر ہندوستان سے پاکستان کے ایک سو ترانوے مزید شہری واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتی بیماری کی بنا پر گذشتہ بیس روز کے دوران ہندوستان سے واپس لوٹنے والے پاکستانی شہریوں کا، یہ دوسرا گروپ ہے۔

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شہری، میڈیکل اور ٹوریست ویزے پر ہندوستان گئے تھے جنہیں ہندوستان میں کورونا وائرس کے نیتجے میں قرنطینہ اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کو لے کر سیاسی و سفارتی سطح پر جاری کشیدگی کے باوجود کورونا وائرس کے خلاف مہم کے حوالے سے تعاون جاری ہے۔

واضح رہے کہ ان دونوں ہی ملکوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ زور پکڑتا جا رہا ہے اور روزانہ اس وائرس میں مبتلا اور جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد اور شرح میں اب تک اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے۔