May ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں طیارہ حادثے کی تحقیقات

پی آئی اے سے متعلق طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے جہاں اس نے کراچی میں اس مقام کا بھی معائنہ کیا ہے جہاں یہ طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے تحقیقات میں معاونت کے لئے فرانسیسی ٹیم منگل کی صبح خصوصی پرواز سے کراچی پہنچی۔

پاکستان کے ایر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے، ایئر بس ماہرین کو طیارے کے ملبے سے ملنے والے بلیک باکس اور ڈیٹا ریکارڈ سے متعلق معلومات بھی فراہم کی ہیں۔

فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے جب کراچی میں ماڈل کالونی علاقے کا معائنہ کیا کہ جہاں یہ طیارہ گر تباہ ہوا ہے تو علاقے میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس ٹیم کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

فرانسیسی ٹیم کے ساتھ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے حکام بھی موجود تھے۔

ٹیگس