عمران خان نے کورونا مریضوں کے خدمتگزاروں کی حفاظت پر زور دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i367038-عمران_خان_نے_کورونا_مریضوں_کے_خدمتگزاروں_کی_حفاظت_پر_زور_دیا
پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • عمران خان نے کورونا مریضوں کے خدمتگزاروں کی حفاظت پر زور دیا

پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کے لئے ایمرجنسی پلان طلب کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وزارت صحت وزیر اعظم کو میڈیکل اسٹاف کی کورونا سے حفاظت کے انتظامات اور انہیں اس تعلق سے فراہم کئے جانے والے وسائل سے متعلق بریفنگ دے گی۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے ضروری و‎سائل کے ساتھ ہی میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی وسائل کی قلت کا بھی سامنا ہے۔