پاکستان: کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گرد گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i367684-پاکستان_کالعدم_جماعت_الاحرار_کے_4_دہشت_گرد_گرفتار
پاکستان کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے چند روز قبل گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم گروہ جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار مختلف تخریبی اور دہشتگردانہ سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اور کئی دہشتگرانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور مختلف قسم کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔