Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • خواجہ آصف نیب لاہور میں دوبارہ طلب

نیب لاہور نے مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں کل تین جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ ترجمان نیب لاہور نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو دن میں گیارہ بجے ذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے پہلے انہیں چھبیس جون کوطلب کیا گیا تھا لیکن قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث ان کی جانب سے دوبارہ نئی تاریخ مانگی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اس کیس میں خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے خواجہ آصف کے وکیل نے نیب کے سوالوں کا جواب جمع کرایا تھا جس کو نیب نے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

ٹیگس