پاکستان: فائرنگ سے 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i369922-پاکستان_فائرنگ_سے_5_سکیورٹی_اہلکاروں_سمیت_7_جاں_بحق
چلاس میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے 5 سی ٹی ڈی اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: فائرنگ سے 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 جاں بحق

چلاس میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے 5 سی ٹی ڈی اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت کے علاقے چلاس کے نواحی گاؤں میں سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس ٹیم کے پہنچنے پر علاقے میں موجود ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے 2 شہری اور 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے پولیس پارٹی پر حملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: https://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB