Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو نے کے باوجود مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور 12ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا نے آج بروز جمعرات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 114 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے جس سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 402 ہو چکی ہے جبکہ مزید 32 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 924 تک جا پہنچی ہے تاہم ایک ہزار 248 مریض شفایاب ہو گئے جس سے شفا یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 131 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 25 ہزار 347 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک ہزار 179 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

صوبوں کے لحاظ سے سندھ میں جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں وہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ایک لاکھ 20 ہزار 52 ہے، پنجاب میں 92 ہزار 655، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845، بلوچستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں 14 ہزار 987، آّزاد کشمیر میں 2 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 90 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس