پاکستان: دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i371809-پاکستان_دہشت_گردوں_کا_حملہ_7_سیکیورٹی_اہلکار_جاں_بحق_و_زخمی
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے باعث 7 سکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے باعث 7 سکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔