کوئٹہ پاکستان میں دستی بم سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i374235-کوئٹہ_پاکستان_میں_دستی_بم_سے_حملہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں دھماکے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • کوئٹہ پاکستان میں دستی بم سے حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں دھماکے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ہوا۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کو اس کے قریب جانے سے روک دیا۔

دھماکے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے یہ نہیں بتایا ہے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم پھینکے جانے کے نتیجے میں ہوا ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ دستی بم سے کس کو نشانہ بنایا گیا۔