Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • پی ڈی ایم جلسے کی اور حکومت اُسے روکنے کی تیاری میں مصروف

ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا جلسہ روکنے کے لئے کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ اسی کے ساتھ ملتان میں جلسے سے پہلے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو کنٹینر لگا کے سیل کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومینٹ نے تیس نومبر کو ملتان کے کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اسی کے ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے بیس سے زائد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
ملتان میں دو روز قبل پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اور ان کے ساتھیوں کو بلا اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
صوبہ پنجاب کی حکومت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم کو صوبے میں کہیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر چکی ہے۔

ٹیگس